روس،24اکتوبر(ایجنسی) روس کے وزیر تیل نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت کے تعین اور استحکام کے لیے امکاناً سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے۔ روسی وزیر تیل الیگزانڈر نوواک اِن دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
ریاض میں انہوں نے میزبان وزیر تیل خالد الفلیح سے ملاقات کے دوران ممکنہ تعاون کی پیشکش کی۔ نوواک نے یہ بھی کہا کہ اگلے مہینوں میں عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی کھپت میں توازن پیدا کرنا بھی اہم ہے۔ روسی اور سعودی وزرائے تیل نے روس کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی خام تیل کی پیداوار کو محدود کرنے پر غور کیا۔